انٹرنیشنل

امریکی ریاست ٹیکساس میں بم بنانے کا دعویٰ کرنیوالا افغان شہری گرفتار

امریکی ریاست ٹیکساس میں بم بنانے کا دعویٰ کرنے والے افغان شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز کے مطابق بم بنانے کا دعویٰ کرنے والا شخص ایک افغان شہری ہے جسے منگل کو ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی نے حراست میں لیا اور اس پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص کا نام محمد داؤد الوک زئی معلوم ہوا ہے۔ یہ بھی آپریشن الائیز ویلکم کے تحت امریکا لایا گیا تھا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ محمد داؤد الوک زئی کو 7 ستمبر 2022 کو امریکا میں مستقل رہائش (گرین کارڈ) دیا گیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایک بم بنا رہا ہے اور وہ فورٹ ورتھ شہر کو نشانہ بنائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی تفتیش کاروں نے وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کو گرفتار کیا تھا۔رحمان اللہ بھی 2021 میں امریکا آیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker