پاکستان

پاکستان نہیں تو ہم نہیں‘، یہ نعرہ آج دہشتگردی و بھارت کیخلاف جنگ میں ہمارے شہیدوں غازیوں کی زبان پرہے: وزیردفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ "پاکستان نہیں تو ہم نہیں”، یہ وہ نعرہ جو آج دہشت گردی اور بھارت کے خلاف جنگ میں ہمارے شہیدوں اور غازیوں کی زبان پرہے۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ ان حوصلوں اورقربانیوں کی داستانیں ان کوبھی سنائیں جو کہتے ہیں”خان نہیں توپاکستان نہیں”، اس پاکستان کے لیے آگ اور خون کا دریا عبور کرنا پڑا تھا، لاکھوں شہید ہوئے، لاکھوں عصمتیں لٹیں، لاکھوں دشمن کے ہاتھوں اغوا ہوگئیں۔

انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ آئیں، میں آپ کوجموں وکشمیرکے مہاجروں کی قربانیوں کی داستانیں سنواؤں، حامدمیر سےسنیں کہ اس کے نانا نےجموں وکشمیر سے ہجرت کی قیمت کیا ادا کی۔

ان کا کہنا تھاکہ سیالکوٹ شہر کے محلوں گلیوں اور چناب کنارے آباد ان مہاجروں سے پوچھیں، مہاجروں نے رسول آقائے دو جہاں ﷺ کی سنت کس طرح ادا کی، مہاجروں نے کس طرح خون کی لکیر کوعبور کرکےپاک سر زمین پرسجدےکیے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ "پاکستان نہیں تو ہم نہیں”، یہ وہ نعرہ جو آج دہشت گردی اور بھارت کے خلاف جنگ میں ہمارے شہیدوں اور غازیوں کی زبان پرہے، پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker