Sind

کراچی: دن کے اوقات میں ڈمپروں اور ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی

کراچی میں ڈمپروں اور ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔

حکام کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک پر صبح 6 سے رات 10بجے شہر میں داخلے پر پابندی ہو گی۔ دن میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی 2 ماہ کے لیے لگائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک سپرہائی وے سے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا جا سکے گی۔

اسی طرح ہیوی ٹریفک کو نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی، یونس چورنگی، داؤد چورنگی سے جام صادق برج چلنے کی اجازت ہوگی۔

ناردن بائی باس سے پراچہ چوک، سیمنز چورنگی، ناردن بائی باس سے گلبائی، ماڑی پور سے کراچی پورٹ، لنک روڈ کاٹھور سے سسی ٹول پلازہ ہیوی ٹریفک کو آمدورفت کی اجازت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker