World

بنگلادیش کو وہی سبق سکھانا چاہیے جو اسرائیل نے غزہ کو سکھایا: بی جے پی لیڈرکی دھمکی

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سوویندو ادھیکاری نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئےکہا ہےکہ بنگلا دیش کو ویسا ہی سبق سکھانے کی ضرورت ہے جیسا اسرائیل نے غزہ کو سکھایا۔

بی جے پی رہنما نے یہ بیان کولکتہ میں بنگلا دیشی ڈپٹی ہائی کمیشن کے باہر ایک احتجاج کے دوران دیا۔

سوویندو ادھیکاری کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہےکہ وہ بنگلادیش میں ہندو اقلیت کے مفادات کا تحفظ کرے۔

بی جے پی رہنما نے مزید ہرزہ سرائی کرتے ہوئےکہا کہ بنگلادیش کو بھی ویسا ہی ‘سبق’ سکھانا چاہیے جیسا ہم نے ‘آپریشن سندور’ میں پاکستان کو سکھایا تھا۔

ریاستی حکمران جماعت ترنمول کانگریس نے اس بیان کو خطرناک، غیر ذمہ دارانہ اور نفرت انگیز قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ ایسے الفاظ خطے میں مزید کشیدگی پیدا کرسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوویندو ادھیکاری کے بیان سے بھارت اور بنگلا دیش کے تعلقات میں عوامی سطح پر بحث میں شدت آگئی ہے۔ اپوزیشن نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہےکہ وہ حساس علاقائی معاملات کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker