انٹرنیشنل

گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹرکو حادثہ، وزیر دفاع سمیت 9 افراد جاں بحق

افریقی ملک گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 وزرا سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گھانا کے جنوبی علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔

حکومتی ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں  گھانا کے وزیر دفاع  اور  وزیر ماحولیات بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ائیرفورس کا 3 رکنی عملہ اور حکومتی اہلکار شامل ہیں۔

گھانا کے  صدر نے حادثے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گھانا کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، حادثے کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker