بزنس

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

ملک بھر میں سونےاور چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، 12 سو روپےکے اضافے سے فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے پرپہنچ گیا۔

دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 29 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 12 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 4 ہزار 204 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، فی تولہ چاندی 265 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 3667 پرپہنچ گئی، دس گرام چاندی کی قیمت 227 روپے کے اضافےسے 5 ہزار 458 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 60.9 ڈالر ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker