پاکستانتازہ ترین

یوکرین نے روس کا سب سے بڑا جنگی بحری جہاز تباہ کر دیا

یوکرین کی مسلح افواج نے روسی بحریہ کے سب سے بڑے جنگی جہاز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے (بی بی سی ) کی ایک رپورٹ کے یوکرینی افواج اور امور دفاع کی خفیہ ایجنسی نے بحیرہ اسود میں روسی بحریہ کے سب سے بڑے جہاز سیزر کونیکوف کو تباہ کر دیا ہے۔

یوکرین کی وزارت دفاع کی جاری کردہ فوٹیج میں روسی بحری جہاز کو ڈرون حملے سے نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ میگورا (v5) ڈرونز کے ذریعے کریمیا کے الپوکا نامی سول آبادی کے قریب یوکرین کی سمندری حدود میں موجود بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔

میگورا (v5) کے مینوفیکچرر کا کہنا ہے کہ ان کے ڈرونز سطح سمندر سے بالکل اوپر 42 ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی یوکرین کی جانب سے کریمیا میں روس کے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کو بارہا نشانہ بنایا جا چکا ہے تاہم روس کی جانب سے ابھی تک اپنے بحری جہاز کے تباہ ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker