
کوئٹہ:میکانگی روڈ پر واقع جناح ایلیٹ اسکول کے چوکیدار کے کمرے میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ رات گئے پیش آیا، جب کمرے میں گیس بھر جانے کے سبب دونوں افراد بے ہوش ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت واحد بخش قوم رند اور زبیر احمد قوم لغاری کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق سبی سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، تاہم دونوں افراد جانبر نہ ہو سکے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں موت کی وجہ گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنا قرار دی گئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔



