پاکستان

تحریک انصاف میں ڈسپلن نہیں، ہر 100 بندے کا ایک لیڈر ہے، محمود خان اچکزئی

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ڈسپلن نہیں، ہر 100 بندے کا ایک لیڈر ہے۔

لاہور بار کے صدارتی امیدوار کے کیمپ میں وکلاء سے خطاب میں محمود اچکزئی نے کہا کہ کل جلوس بہت بڑا تھا لیکن ایک بھی اسپیکر اور مائیک نہیں تھا، ہم پی ٹی آئی کے مشکل وقت کے ساتھی ہیں، ہم یہاں عہدوں کے لیےنہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ڈسپلن نہیں، ہر 100 بندے کا ایک لیڈر ہے، ہمیں یہ کہا گیا ہے کہ ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دینا ہے۔

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں تحریکوں کے وارث ہیں، اگر کوئی غلطی مانے گا تو مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker