تازہ ترینپاکستان

کراچی: پولیس وردی پہنے ملزمان کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی واردات، شہری سےلاکھوں ڈالر نکلوالیے

کراچی میں پولیس کی وردی پہنے ملزمان کی جانب سے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی واردات سامنے آئی ہے۔

پولیس حکام کے مطانق واقعے کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں درج کیا گیا ہے جس کی تفتیش اے وی سی سی کو منتقل کی گئی ہے۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہےکہ 25 دسمبر کو پولیس موبائل میں سوار افراد نےگھر کے باہر سے اٹھایا، ملزمان نے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرمختلف اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرائے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے سڑکوں پر گھما کر صبح 4 بجے مزار قائد کے قریب پھینک دیا۔

متاثرہ شہری ارسلان کا کہنا ہے کہ وہ نارتھ کراچی کارہائشی ہے اور کرنسی کا آن لائن کاروبار کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker