انٹرنیشنلتازہ ترین

امریکی فوج کی جانب سےخلیج عمان میں نشانہ بننے والا ایرانی جہاز ’توسکا‘ کراچی پہنچ گیا

امریکی فوج کی جانب سے خلیج عمان میں نشانہ بننے والا ’توسکا‘ نامی ایرانی جہاز کراچی پہنچ گیا۔

19 اپریل کو جہاز کو خلیج عمان میں امریکی بحریہ کےجنگی جہاز یو ایس ایس اسپروینس نےنشانہ بنایا تھا۔

امریکی قبضے میں لیے گئے ایرانی جہاز اور عملے کو پاکستان کے حوالے کردیا گیا: امریکی میڈیا

یو ایس ایس اسپروینس کی جانب سے توسکا کے انجن روم کو نشانہ بنائے جانے کے بعد جہاز کے انجن نے کام چھوڑ دیا تھا بعد ازاں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے جہازپر قبضےکے لیےاترے تھے۔

جہاز پر قبضے کے بعد خلیج عمان میں ایرانی کمرشل جہاز کی تلاشی بھی لی گئی تھی۔

پورٹ ذرائع کے مطابق جہاز کی مرمت ممکنہ طور پر شپ یارڈ کرسکتی ہے۔

امریکی کی جانب سے جہاز کے عملے کو پہلے ہی پاکستان کے حوالے کردیا گیا تھا جہاں وہ ایران روانہ ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker