پاکستان

ہنگو : فتنہ الخوارج کے 100 سے زائد دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام،کامیاب آپریشن کے بعد علاقہ کلیئر

خیبرپختونخوا کے شہر ہنگو میں فتنہ الخوارج کے 100 سےزائد دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں نے فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام بنائی، کامیاب آپریشن کے بعد اسکول، دیگر املاک اور پہاڑی علاقوں کو کلیئر کردیا گیا ۔

پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کے مارٹر گولے آبادی پر گرنے سے 6 شہری شہید جبکہ 13 زخمی ہوئے ، دہشت گرد اپنے ہلاک ساتھیوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اٹھا کر فرار ہوئے۔

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقارحمید نے آپریشن میں حصہ لینے والے اہل کاروں کے لیے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

آئی جی ذوالفقارحمید نے کہا کہ خیبر پختو نخوا پولیس فتنہ الخوارج کا مکمل صفایا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، عوام کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker