انٹرنیشنل

روس بحیرہ کیسپیئن کے ذریعے ایران کو ڈرونز اور دیگر اشیا فراہم کررہا ہے: امریکی اخبار

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق روس بحیرہ کیسپیئن کے راستے ایران کو ڈرونز کے پرزے فراہم کررہا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق یہ تجارتی راہداری ایران کو امریکا اور اسرائیل کی حالیہ بمباری کے بعد اپنی فوجی صلاحیتیں دوبارہ بحال کرنے میں مدد دے رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس کی جانب سے ڈرونز کی ترسیل سے ایران جلد ہی اپنے ڈرون ذخائر دوبارہ بحال کر سکتا ہے جن کا تقریباً 60 فیصد حصہ حالیہ جنگ کے دوران ختم ہو گیا تھا۔

بحیرہ کیسپیئن روس اور ایران کے درمیان ایک اہم پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اگرچہ دونوں ممالک کی زمینی سرحد نہیں ملتی تاہم اس وسیع سمندر کے ساتھ دونوں کی طویل ساحلی پٹی موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ راستہ روس اور ایران کو امریکا یا دیگر ممالک کی جانب سے پابندیوں سے بچتے ہوئے تجارت کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق روس اب وہ سامان بھی بحیرہ کیسپیئن کے ذریعے ایران بھیج رہا ہے جو عام طور پر آبنائے ہرمز سے گزرتا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بحیرہ کیسپیئن کے ذریعے منتقل کیے جانے والے سامان میں اناج، جانوروں کی خوراک اور دیگر بنیادی اشیائے خورونوش شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker