پاکستانتازہ ترین

اسلحہ لائسنس کیلیے نئی شرط عائد

وفاقی پولیس نے اسلحہ لائسنس کا اجرا اور رینیول 2 روزہ ٹریننگ سےمشروط کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلحہ لائسنس کے لیے ٹریننگ لازمی قرار دے دی گئی۔ وفاقی ضلعی انتظامیہ یا وزارت داخلہ سے اسلحہ لائسنس سےقبل ٹریننگ لازم ہو گی۔

اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس لائن کی شوٹنگ رینج پر شہری 2 روز کی ٹریننگ حاصل کریں گے۔

کریکٹر سرٹیفکیٹ کے بجاے ٹریننگ سرٹیفکیٹ کےعوض لائسنس کا اجرا اور رینیول ہو گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس لائن شوٹنگ رینج پر شہری فیس کے بعد ٹریننگ کیلئے آسکیں گے اور تربیتی اسناد حاصل کر سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker