بلوچستانتازہ ترین

پشین میں ایمبولینس سے 15 من چرس برآمد ، ملزم گرفتار

بلوچستان کے ضلع پشین میں لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے ایمبولینس سے 600 کلو گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

لیویز حکام کے مطابق ایک خالی ایمبولینس گلستان سے کوئٹہ کی جانب آ رہی تھی، پشین کے علاقے سرانان کے مقام پر لیویز حکام نے اس کی تلاشی لی۔

تلاشی کے دوران ایمبولینس سے 600 کلو گرام چرس برآمد کرنے کے بعد اسے قبضے میں لیکر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزم نے چرس کی اسمگلنگ کیلئے منی بس کو ایمبولینس بنایا تھا۔

واضح رہے گزشتہ ماہ بھی پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی میں بڑی کارروائی کرتے ہئوے 12 اونٹوں پر لدی چرس سے بھری 75 بوریاں پکڑ لی تھیں ، جس کی مالیت کروڑوں روپے تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker