انٹرنیشنل

جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے

چینی حکومت نے امریکی F-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کے ممکنہ طور پر حساس پرزوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق طیارے کہ یہ پرزے آسٹریلیا سے امریکا بھیجے جارہے تھے تاہم یہ پراسرار طور پر ہانگ کانگ منتقل ہو گئے۔

اس معاملے سے واقف ذرائع کے مطابق مئی کے اواخر میں کوریئر کمپنی ‘یو پی ایس’ کے ذریعے آسٹریلوی فوج کے F-35 طیارے کی کاک پٹ کینوپی اور ویپنز-بے ڈور معائنے اور ممکنہ مرمت یا تلف کرنے کے لیے امریکا بھیجے جا رہے تھے۔

امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کی جانب سے فراہم کردہ ان دونوں پرزوں پر ریڈار کی لہروں کو جذب کرنے والا خاص موادلگا ہوا تھا جو ان طیاروں کی اسٹیلتھ (ریڈار سے بچنے کی) صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پرواز امریکا جاتے ہوئے جنوبی کوریا رکی اور وہاں سے اسے ہانگ کانگ کی طرف موڑ دیا گیا تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ طیارہ جنوبی کوریا کیوں رکا، اسے ہانگ کانگ کیوں بھیجا گیا، یا یہ پرزے جان بوجھ کر وہاں اتارے گئے یا محض کسی غلطی کا نتیجہ تھے۔

چینی حکومت نے بعد ازاں ان پرزوں کو قبضے میں لے لیا اور تاحال انہیں واپس نہیں کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس کی کم از کم 2 کمیٹیاں اس بات کی تحقیقات کر رہی ہیں کہ یہ حساس پرزے چینی ہاتھوں میں کیسے پہنچے۔

امریکی محکمہ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکام ایف 35 کے ناکارہ پرزوں کی ترسیل کے مسئلے سے آگاہ ہیں۔ بیان کے مطابق ’ہم ان پرزوں کو واپس لانے، واقعے کی تحقیقات کرنے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کے لیے امریکی حکام کے ساتھ مل کر سرگرمی سے کام کر رہے ہیں‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker