پاکستان

اسلام آباد اورپنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد اورپنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔

وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد اور حکومت پنجاب کی درخواست پر رینجرز کی تعیناتی اور رینجرز کو قانونی اختیارات کے تحت مکمل معاونت کی اجازت دی گئی ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکشن میں کہا گیا ہے کہ انتشاری اور مسلح جتھوں کےحملوں پر رینجرز اورپولیس مناسب اور ضروری جوابی ایکشن لے اور رینجرزاورپولیس کسی بھی پرتشدد سرگرمی یا خطرے سے نمٹنےکے لیے مکمل اقدامات کرے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رینجرز اہلکار امن و امان اورسکیورٹی معاونت کے لیے تمام ضروری ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker