پاکستانتازہ ترین

لکی مروت میں دہشتگردوں کی پولیس گاڑی پرفائرنگ، ڈی ایس پی اور انکا گن مین شہید

لکی مروت میں منجیولا چوک کے قریب دہشتگردوں کی پولیس گاڑی پرفائرنگ سے ڈی ایس پی گل محمد خان اور ان کا گن مین شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا جسے نورنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مارچ 2023 میں بھی لکی مروت میں ایک دہشتگرد حملے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند اپنے گن مین کے ساتھ شہید ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker