پاکستانتازہ ترین

چیئر مین وفاقی تعلیمی بورڈ کو ہٹانے کا فیصلہ

چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ قیصر عالم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے، وزارت تعلیم نے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوادی۔

موقر قومی اخبار کے مطابق قیصر عالم کو تحریک انصاف حکومت میں چیئر مین وفاقی تعلیمی بورڈ تعینات کیا گیا تھا، قیصر عالم کو نگران حکومت میں تین سال کی توسیع دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بائی سر کو لیشن کا بینہ سے منظوری لی جائے گی، وزیر اعظم نے سر کو لیشن سمری منظوری کی اجازت دیدی۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ قیصر عالم نے وفاقی تعلیمی بورڈ دفتر خالی کر دیا، قیصر عالم نے گیسٹ ہاؤس بھی خالی کر دیا۔ان کے خلاف مختلف شکایات پر انکوائری کا بھی امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker