پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد: سی ڈی اےکا انسداد تجاوزات آپریشن، پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرا دیا

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹریٹ پر کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے انسداد تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرا دیا۔

آپریشن سے قبل پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانے والے راستوں کو بند کر دیا۔

سی ڈی اے نے آپریشن کے دوران پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرا دیا۔

سی ڈی اے کا مؤقف ہےکہ آپریشن بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کے لیےکیا گیا۔

سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ سیکٹر جی ایٹ فور میں واقع پلاٹ سرتاج علی نام کے شخص کو الاٹ ہے۔

دوران آپریشن پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی جس پر پولیس نے مزاحمت پر پی ٹی آئی کےکچھ کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سی ڈی اے کے اقدام کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سیکرٹریٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کی کارروائی کے معاملے کو اسمبلی میں اٹھائیں گے، سی ڈی اے کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے رات کے اندھیرے میں آپریشن کیا، سی ڈی اے نے بغیر نوٹس کارروائی کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker