پاکستانتازہ ترین

ملک میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار، کاروباری لین دین اور بینکنگ سسٹم متاثر

کراچی: ملک کے مختلف حصوں میں پی ٹی سی ایل کے انٹرنیٹ سسٹم میں سست روی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروس میں سست روی ریکارڈ کی گئی ہے، صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس میں آنے والے خلل کو دور کرنے پرکام جاری ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں، انٹرنیٹ/براڈ بینڈ صارفین کو مصروف اوقات کے دوران سروسز کی ممکنہ ڈی گریڈیشن کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پی ٹی اے کے اعلامیے میں کہا گیا کہ متعلقہ ٹیمیں خرابی کو دور کررہی ہیں، پی ٹی اے اس کی نگرانی کررہا ہے۔

ملک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے کاروباری لین دین اور بینکنگ بھی متاثر ہورہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker