پاکستانتازہ ترین

پشاور : فائرنگ سے خاتون کو 3 بیٹیوں اور ایک بیٹے سمیت قتل کردیا گیا

پشاور میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون کو 3 بیٹیوں اور ایک بیٹے سمیت قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ شاہ پور میں پیش آیا جہاں ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

قتل ہونے والوں میں 40 سالہ نورین، 18 سالہ یاسر، 19 سالہ نایاب، 12 سالہ ہنی اور 15 سالہ جویریہ شامل ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون سوات سے تعلق رکھنے والے فیصل نامی شخص کے ساتھ اپنے شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں حالیہ دنوں میں جیل سے رہا ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق واقعہ مقتولہ کے شوہر کے قتل کا ردعمل لگتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker