پاکستانتازہ ترین

کراچی ائیرپورٹ پر بارش، چھوٹے طیاروں کو فلائنگ سے روک دیا گیا

کراچی ائیرپورٹ پر بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہونے کے سبب چھوٹے طیاروں کو فلائنگ سے روک دیا گیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن نے بارش کے باعث چھوٹے طیاروں کو فلائنگ سے روکتے ہوئے لائٹ ویٹ طیاروں کو محفوظ مقام پر وزن لگا کر پارک کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بارش کے دوران حد نگاہ میں کمی اور تیز ہوا کے سبب چھوٹے طیاروں کو فلائنگ میں مشکلات ہوتی ہیں، اسی وجہ سے سی اے اے کی ہدایت پر ایوی ایشن کمپنیوں نے چھوٹے طیاروں کو پارک کردیا ہے۔

مینیجر کراچی ائیرپورٹ نے مزید بتایا کہ کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker