پاکستانتازہ ترین

مراد علی شاہ کو پھر وزیراعلیٰ سندھ بنانے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے سید مراد علی شاہ کو ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے سندھ میں سید مراد علی شاہ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کا منصب سونپنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس فیصلے کے بعد مراد علی شاہ تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بنیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ پیپلز پارٹی کی قیادت رواں ہفتے ہی وزیراعلیٰ سندھ کے لیے مراد علی شاہ کے نام کا اعلان کرے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے لیے فریال تالپور، شرجیل میمن اور ناصر شاہ کے نام بھی زیر گردش ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker