پاکستان

پاکستان میں پیٹرول سستا ہونے کا امکان

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے پاکستان میں پیٹرول سستا ہونے کا امکان ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے، نئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے متوقع ہے۔

ابتدائی تخمینوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 22 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 287 روپے 61 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 315 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے، حتمی قیمتوں کا اعلان حکومت کرے گی۔

دوسری جانب معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق دنیا کی بڑی معیشتوں میں صنعتی سرگرمیوں کی رفتار سست ہونے کے خدشات، عالمی تجارتی غیر یقینی صورتحال اور مستقبل میں تیل کی طلب میں ممکنہ کمی نے سرمایہ کاروں کو محتاط رویہ اختیار کرنے پر مجبور کیا ہے۔

اس کے علاوہ بعض تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار میں اضافے کے امکانات بھی قیمتوں میں کمی کی ایک اہم وجہ قرار دیے جا رہے ہیں۔

پیٹرول و ڈیزل سمیت ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیاد پر کمی

ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے تیل درآمد کرنے والے ممالک کو مالی ریلیف مل سکتا ہے، کیونکہ درآمدی بل میں کمی آنے کا امکان پیدا ہو جاتا ہے۔

اگر عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا یہ رجحان برقرار رہتا ہے تو مختلف ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker