پاکستان

پاکستان کے دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں متعین ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق کر دی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات ہیں اور پاکستان کے دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں متعین ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب میں موجود پاکستانی دستے مختلف ڈومینز سےتعلق رکھتےہیں۔

مکہ دفاعی اتحاد کا ضروری فوجی قوت اور صلاحیتیں سعودی عرب میں فوری تعیناتی کیلئے فراہم کرنے کا فیصلہ

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں مکہ دفاعی اتحاد نے ضروری فوجی قوت اور صلاحیتیں سعودی عرب میں فوری تعیناتی کیلئے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پیر کے روز مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ریاض میں ہوا، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

جلاس میں اجتماعی دفاعی وعدوں پر فوری عملی پیش رفت کا فیصلہ کیا گیا، ضروری فوجی قوت اور صلاحیتیں سعودی عرب میں فوری تعیناتی کے لیے فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ تینوں ممالک کی سلامتی اجتماعی سلامتی کا لازمی حصہ ہے، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا اجتماعی دفاع کے عزم کی ساکھ ظاہر کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker