فرانس میں ہیٹ ویو کے باعث سپرمارکیٹس میں پنکھے اوراے سی خریدنے کیلئے جھگڑے ہونے لگے

فرانس میں شدید گرمی کی لہر کے دوران سپ رمارکیٹس میں خریدار پنکھوں اور پورٹیبل ایئر کنڈیشنرز کے حصول کے لیے آپس میں الجھ پڑے جس کے باعث صورتحال قابو میں لانے کے لیے طلب کرنا پڑا۔
فرانس میں ایک سپر اسٹور چین کی جانب سے جمعرات کو ملک بھر میں 2 لاکھ پنکھے اور پورٹیبل ایئر کنڈیشنرز فروخت کے لے پیش کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد خریداروں کا ہجوم امڈ آیا اور لوگ صبح سویرے ہی قطاروں میں کھڑے ہوگئے۔
پیرس کے مغربی علاقے نانتیئر میں واقع ایک اسٹور پر دروازے کھلتے ہی 100 سے زائد افراد اندر داخل ہو گئے۔ اس دوران خریداروں کے درمیان سامان حاصل کرنے کے لیے جھگڑے بھی ہوئے اور صرف تقریباً 10 افراد ہی پنکھا یا ایئر کنڈیشنر خریدنے میں کامیاب ہو سکے۔
ایک اور اسٹور میں چند منٹوں کے اندر تمام شیلف خالی ہو گئے جبکہ آخری چند ڈبوں پر خریداروں کے درمیان لڑائی بھی ہوئی۔
یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یورپ کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر برقرار ہے۔
اسپین میں جون کے دوران گرمی سے متعلق اموات کی تعداد 1029 ریکارڈ کی گئی، جو 2015 کے بعد اس مہینے میں سب سے زیادہ ہے۔



