ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 200 روپے برقرار ہے۔
دس گرام سونا بھی بدستور ایک لاکھ 90 ہزار 501 روپے کا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کا دام 9 ڈالر کم ہوکر 1950 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔



