پاکستانتازہ ترین

اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا جاری کردیا ۔

ایس بی پی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 11 ارب 25 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 کروڑ 37 لاکھ ڈالر بڑھ کر 15 ارب 96 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ہوگئے ۔

ڈیٹا کے مطابق بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 5 کروڑ ڈالر کی کمی سے 4 ارب 70 کروڑ 69 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker