پاکستان

بیلا روس کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، اہم معاہدوں پر دستخط

بیلا روس کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، اہم معاہدوں پر دستخط
پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد: بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔
گزشتہ روز پاکستان کے دورے پر آنے والے بیلا روس کے صدر کی آج وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی جہاں الیگزینڈر لوکا شینکو کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔
بیلا روس کے صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا جب کہ وزیراعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف اور بیلاروس کے صدرکے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی جس میں بیلاروس کے صدرنے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کاشکریہ ادا کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker