پاکستانتازہ ترین

نواز، مریم اور خواجہ آصف سمیت 9 لیگی امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے مزید 9 امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 118 لاہور سے حمزہ شہباز شریف ، این اے 119 لاہور سے مریم نواز شریف ، این اے 123 لاہور سے شہباز شریف ، این اے 127 سے عطا اللہ تارڑ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

این اے 130 لاہور سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔

اس کے علاوہ این اے 70 سیالکوٹ سے ن لیگ کے چوہدری ارمغان سبحانی ،این اے 71 سیالکوٹ سے خواجہ آصف ، این اے 72 سیالکوٹ سے ن لیگ کے علی زاہد ، این اے 73 سیالکوٹ سے ن لیگ کی نوشین افتخار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے عون چوہدری اور امیر مقام کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اس سے قبل آج الیکشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 لاہور سے استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے عون چوہدری اور این اے 11 شانگلہ سے مسلم لیگ ن کے امیر مقام کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ اب تک قومی اسمبلی کی18نشستوں پر کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker