پاکستان

وزیراعظم کی اس سال بھی رمضان پیکج کی امدادی رقوم کی تقسیم ڈیجیٹل والٹس کےذریعے کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اس سال بھی رمضان پیکج کی امدادی رقوم کی تقسیم ڈیجیٹل والٹس کےذریعے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت رمضان پیکج پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے پیکج کو مزید بہتر بنانے کے لیے سفارشات مانگ لیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز میں بدعنوانی کی وجہ سے مستحق افراد اپنےحق سےمحروم تھے، حکومت نےگزشتہ سال کم نرخوں پر کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی کے لیے شفاف نظام ترتیب دیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 40 لاکھ خاندانوں میں فی خاندان 5 ہزار روپے کے حساب سے 20 ارب روپے ڈیجیٹل والٹس کے ذریعےتقسیم کیے گئےتھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker