بلوچستان

قلعہ عبداللہ میں 2 قبائل میں تصادم، فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں 2  قبائل میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنرقلعہ عبداللہ کے مطابق توت اڈا میں  2 گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ  ہوا،دونوں فریقین کی جانب سے بھاری ہتھاروں کااستعمال کیا گیا۔

انہوں نے  بتایا کہ دو قبائل میں تصادم اور  فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان تصادم رکوانے کیلئے ایف سی طلب کی گئی، جبکہ لیویز فورس نے علاقے کا محاصرہ کیا۔

تاہم  بعد ازاں عمائدین پر مشتمل جرگہ نے فریقین میں صلح کرا دی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق  ڈی سی اور عمائدین نے مسلح افراد سے علاقہ خالی کرالیا،  لیویز اور ایف سی نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ تصادم میں زخمی 14 افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker