Quettaبلوچستان

بلوچستان میں شراب کی خرید فروخت کے ہوشربا اعداد و شمار سامنے آگئے

کوئٹہ: محکمہ ایکسائز بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں شراب کی فروخت کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، جہاں 58 افراد کے پاس شراب فروخت کرنے کے لائسنس موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-24 کے دوران صوبے بھر میں 28 لاکھ لیٹر بیئر اور چار لاکھ گیلن شراب فروخت کی گئی۔ اس فروخت سے صوبائی حکومت کو ایک ارب روپے سے زائد ٹیکس آمدن حاصل ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف کوئٹہ میں ایک سال کے دوران 1 لاکھ 78 ہزار 867 گیلن شراب اور 7 لاکھ 29 ہزار 167 لیٹر بیئر فروخت ہوئی، جبکہ حب میں 1 لاکھ 6 ہزار 400 گیلن شراب اور 8 لاکھ 5 ہزار 400 لیٹر بیئر کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق تمام فروخت قانونی لائسنس یافتہ افراد کے ذریعے کی گئی ہے، تاہم اِن اعداد و شمار نے سوشل اور مذہبی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker