بلوچستان
تربت: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکے سے کیپٹن وقار کاکڑ سمیت پانچ اہلکار شہید

تربت کے علاقے دشت اور مند کے درمیانی مقام پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔ اس افسوسناک واقعے میں کیپٹن وقار کاکڑ ساکن قلعہ سیف اللہ سمیت پانچ اہلکار شہید ہوگئے۔ دیگر شہداء میں نائیک جنید، نائیک عصمت، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی ظہور شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔



