بلوچستانتازہ ترین

نوشکی میں پنجاب کے رہائشیوں کا قتل، لواحقین کو 10 ، 10 لاکھ روپے کے چیک پہنچا دیے گئے

نوشکی میں گزشتہ دنوں 12 افراد کی قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔نوشکی واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو بلوچستان حکومت کی طرف سے 10،10 لاکھ روپے کے چیک پہنچا دیے گئے۔ نوشکی واقعے میں جاں بحق افراد میں سے 6 کا تعلق منڈی بہاالدین جبکہ 3 گوجرانوالا کے مختلف علاقوں کے رہائشی تھے۔ ڈپٹی کمشنر نوشکی حبیب اللہ بلوچستان حکومت کی جانب سے مالی امداد کے چیک لیکر پہلے منڈی بہاالدین پہنچے اور پھر کمشنر دفتر گوجرانوالہ میں متاثرہ خاندانوں کے لواحقین میں چیک تقسیم کیے گئے۔ڈی سی نوشکی نے بتایا کہ مسلح حملے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، باقی ملزمان کو بھی گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مزید چیک پوسٹیں بنا رہے ہیں اور شاہراہوں پر موثر پیٹرولنگ کے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker