
ابوظبی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج ابوظبی میں مد مقابل ہیں۔جہاں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
دونوں ٹیموں کو سپر فور مرحلے کے اپنے پہلے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی کی امیدوں کا زندہ رکھنے کےلیے دونوں ٹیموں کا یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے ۔
شکست کی صورت میں اس ٹیم کا ٹورنا منٹ میں آگے جانے کا سفر اگر مگر کا شکار ہوجائے گا۔



