پاکستانتازہ ترین

راولپنڈی : پولیس اہلکار 7 سال بعد بھکاری مافیا کے چنگل سے آزاد

راولپنڈی: 7 سال سے لاپتہ پولیس اہلکار کو پولیس نے راولپنڈی سے بازیاب کروالیا گیا۔
راولپنڈی میں پولیس نے بھکاری گینگ کے ہاتھوں 7 سال قبل اغوا ہونے والے پولیس اہلکار کو بازیاب کرواکے تین رکنی اغوا کار گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ پولیس اہلکار مستقیم خالد نے بتایا کہ اس کا ذہنی توازن خراب ہوگیا تھا۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے اہلکار کا پاؤں توڑ دیا تھا اور اس سے مختلف مقامات پر بھیک منگواتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کے گھر والوں کو بازیابی سے مطلع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نے دو خواتین کو گرفتار کیا ہے اس گینگ کا نیٹ ورک صرف راولپنڈی اسلام آباد میں نہیں دیگر شہروں میں بھی پھیلا ہوا ہے اور وہاں لوگوں کو اغوا کرکے بھیک منگواتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کے مزید ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker