بجلی کی چوری کا نیا طریقہ بے نقاب

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے کارروائی کرتے ہوئے بجلی کی چوری کا نیا طریقہ بے نقاب کر دیا۔
لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بجلی کی چوری بے نقاب کیا، یہ کارروائی چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر کی گئی۔
ترجمان نے بیان میں کہا کہ ٹیم نے شاہدرہ میں صنعتی کنکشن پر چھاپہ مارا اور دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے میٹرز چلانے چلا کر کمپنی کو 65 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹیم نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے موقع سے کیبل، میٹر اور ٹرانسفارمر اتار لیا، ایس ای ناردرن محمد مزمل، جیا موسیٰ سرویلنس اور ایم اینڈ ٹی ٹیم کو سی ای او لیسکو نے شاباشی دی۔
سی ای او نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف لیسکو کا شکنجہ مزید سخت اور بلاامتیاز آپریشن جاری ہے۔



