پاکستان

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی جہاں زرمبادلہ کے ذخائرنئی بلند ترین سطح پر جا پہنچے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کےمطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ70لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر15ارب86کروڑ74لاکھ ڈالر ہوگئے۔

اپریل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3.5 ارب ڈالر بھیجے ، اسٹیٹ بینک

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے پاس پانچ ارب، چھیالیس کروڑ، ترانوے لاکھ ڈالر کے ذخائرہیں،پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 21ارب33کروڑ67لاکھ ڈالرہوگئے۔

معاشی ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری ملکی معیشت کیلئے مثبت اشارہ ہے اوراس سے بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی آنے کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker