پاکستان

مجھے سابق پولیس افسر شوہر نے اپنے منشیات فروش گینک کا حصہ بنایا: انمول عرف پنکی کا تحقیقاتی ٹیم کو بیان

منشیات فروشی کےکیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی۔

انمول عرف پنکی نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ ابتدائی تعلیم گورنمنٹ گرلز اسکول سہراب گوٹھ کراچی سے حاصل کی، ماڈلنگ اور اداکاری کے شوق میں 2006 میں لاہور شفٹ ہوئی، مینار پاکستان پر ایک لڑکی سے ملاقات ہوئی بعد میں اسی کے ساتھ رہنے لگی۔

انمول عرف پنکی کے مطابق وہ ماڈلنگ اور اداکاری کے لیے فلموں کے ڈائریکٹرز کے دفاتر جاتی تھی، سابق پولیس افسر شوہر سے ملاقات بھی فلم ڈائریکٹر کے دفتر میں ہوئی، سابق شوہر نے ہی انہیں اپنے منشیات فروش گینک کا حصہ بنایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پنکی کے نیٹ ورک سے متعلق اعلیٰ پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی

انمول عرف پنکی نے بتایاکہ سابق شوہر کے ذریعے ہی اس کے گروپ ممبران سے ملاقات ہوئی، گروپ ممبر کے کہنے پر شوہر سے طلاق لی، علیحدگی کے بعد منشیات فروشی کا اپنا کام شروع کیا۔

انمول عرف پنکی کا بتانا تھاکہ گروپ ممبر خاتون نے سیاہ فام افریقی باشندے سے شادی کر رکھی ہے، گروپ ممبر خاتون کا سیاہ فام افریقی شوہرکوکین پاکستان اسمگل کرتا تھا، 2024 میں سی آئی اے لاہور نےگرفتار ہوئی، سابق شوہر کے لیےکام کے دوران منشیات بریف کیس میں رکھ کر کراچی کے ایک شخص کو پہنچاتی تھی، سابق شوہرکا نیٹ ورک راولپنڈی، لاہور اور کراچی تک پھیلا ہوا ہے، اس نےمجھے کراچی کا انچارج بنایا۔

پنکی کے مطابق شوہر سے علیحدگی کے بعد منشیات کی سپلائی کیلئے خاتون کو ملازم رکھا، لاہور کی ایک خاتون بھی کوکین سپلائی کرتی ہے، کراچی کے لیے 7 رائیڈرز پر مشتمل نیٹ ورک بنایا ہوا تھا، 4 رائیڈرزگرفتار ہوئے اور بعد میں کام چھوڑ دیا، 3 رائیڈرز اب بھی کام کررہے ہیں۔

انمول عرف پنکی نے یہ بھی بتایاکہ پیسوں کے لین دین کے لیے ایک شخص کے نام پربینک میں اکاؤنٹ بھی کھولا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker