بلوچستانتازہ ترین

موسیٰ خیل میں 22 مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کرنے والے گروہ کے تین دہشت گردوں کو پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے سرکاری حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ موسیٰ خیل میں 22 مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کرنے والے گروہ کے تین دہشت گردوں کو ایک کارروائی میں ہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
حملے میں ملوث باقی ارکان اور سہولت کاروں کے بارے میں بھی پتا لگا لیا ہے جن کی گرفتاری کے لیے موسیٰ خیل، لورالائی اور دکی سمیت اطراف کے علاقوں میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم نے کارروائی کے لیے بچوں اور طالب علموں کو استعمال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker