بلوچستان

کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس سروس دو روز کیلئے معطل

کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس سروس 2 روز کیلئے معطل،
بلوچستان سے اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر دوروز کیلئے معطل، 18اور 19 مئی کو پشاور کیلئے جعفرایکسپریس منسوخ کردی گئی ۔ ریلوے حکام کے مطابق محکمہ ریلویز نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر بلوچستان سے ٹرین سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، کوئٹہ سے پشاور جانےوالی جعفر ایکسپریس کو 18 اور 19 مئی کو منسوخ کر دیا گیا ہے اسی طرح پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس دو دن جیکب آباد تک محدود رہے گی کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس کردیا جائے گا، ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی کیلئے بولان میل اور چمن کیلئے چمن پسنجر پہلے ہی معطل ہیں۔* See less

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker