تازہ ترینپاکستان

چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنل میں کون کس کا سامنا کرے گا؟ فیصلہ ہوگیا

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں گروپ مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے ہرا کر گروپ اے میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا۔

سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ گروپ بی کی نمبر 2 ٹیم آسٹریلیا سے ہوگا، یہ میچ 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائےگا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ اے میں دوسرے نمبرپر آئی اور وہ گروپ اے کی نمبر ون ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل آئےگی، یہ میچ 5 مارچ کو لاہو ر کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائےگا، اگر بھارت فائنل میں پہنچا تو میچ دبئی میں ہوگا ورنہ آسٹریلیا کی ٹیم نیوزی لینڈ یا جنوبی افریقا سے لاہور میں فائنل کھیلےگی۔

چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker