مذہب

پاکستان کے مجموعی حج کوٹے کے تقریبا 69 فیصد عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے

پاکستان کے مجموعی حج کوٹے کے تقریباً 69 فیصد عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے جن کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 684 بنتی ہے،حج پروازوں کا سلسلہ اکیس مئی تک جاری رہے گا۔

سرکاری حج اسکیم کےتقریباً 81 فیصد عازمین سعودی عرب پہنچ چکے،سرکاری اسکیم کے 97 ہزار 208 جبکہ 26 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین سعودی عرب میں موجودہیں،پی آئی اے،ایئربلیو، ایئرسیال اور سعودی ایئر لائنزحج آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں ۔۔۔

اسلام آباد،کراچی، لاہور،کوئٹہ، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد اور سکھر سے حج پروازیں جاری ہیں ،پاکستان سےمجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

وفاقی وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف سیکرٹری مذہبی امور کے ہمراہ پاکستان حج مشن کا دورہ کریں گے،ترجمان مذہبی امور کےمطابق حج مشن کی جانب سے عازمین کو رہائش، خوراک، ٹرانسپورٹ اور طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker