تازہ ترینپاکستان

وقفے وقفے سے بارش، اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپک پڑی

راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپک پڑی۔

ائیرپورٹ انتظامیہ نے لاؤنج میں ٹپکتی چھت کے نیچے بالٹیاں رکھ دیں ہیں۔انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک آرائیول لاؤنج میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ جڑواں شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان واسا کے مطابق جڑواں شہروں میں اب تک 60 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ نشیبی علاقوں میں ٹیمیں ہیوی مشینری کی مدد سے نکاسی آب میں مصروف ہیں، نالہ لئی اور شہر بھر کے نالوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker