Khyber Pakhtunkhwaپاکستان
جنوبی وزیرستان: وانا میں دھماکے سے قبائلی سردار سمیت 3 افراد جاں بحق
جنوبی وزیرستان لوئر میں وانا کے رستم بازار کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او محمد طاہر کے مطابق دھماکے میں احمد زئی وزیر قبیلے کے سربراہ بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق حملے میں قبائلی سربراہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔



