بلوچستانتازہ ترین

خضدار میں اسکول بس پر حملہ انسانیت سوز، بزدلانہ اور دل دہلا دینے والا عمل ہے : خدائے دوست مندوخیل

خضدار میں اسکول بس پر حملہ انسانیت سوز، بزدلانہ اور دل دہلا دینے والا عمل ہے : خدائے دوست مدوخیل

خضدار میں اسکول بس پر حملے کے افسوسناک واقعے پر قبائلی شخصیت خدائے دوست مندوخییل نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ، سفاک اور انسانیت سوز کارروائی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ یہ انسانیت کے خلاف کھلی جنگ ہے۔

خدائے دوست مندوخیل نے کہا کہ اسکول جانے والے معصوم اور بے گناہ بچوں پر حملہ ایک ایسا دل دہلا دینے والا سانحہ ہے جس نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔ اس حملے سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گرد کسی مذہب، قانون یا انسانیت کے قائل نہیں۔

میں حکومت وقت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ایسے بزدل عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے اور ان سفاک درندوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر نشان عبرت بنایا جائے ۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker