بلوچستانتازہ ترین

رات گئے بلوچستان میں 5 مختلف جگہوں پر دستی بم حملے

رات گئے بلوچستان میں 5 مختلف جگہوں پر دستی بم حملے ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
کوئٹہ پولیس تھانہ نیو سریاب، کیچی بیگ تھانہ, بھاگ ناڑی پولیس تھانہ، ڈھاڈر لیویز تھانہ اور سبی ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکہ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے نیو سریاب پولیس تھانہ اور کیچی بیگ پولیس تھانہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جبکہ بھاگ ناڑی میں بھی پولیس تھانہ بھاگ پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا اسکے علاوہ لیویز تھانہ ڈھاڈر اور سبی ریلوے اسٹیشن کی عمارت پر بھی نامعلوم موٹرسائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
کسی بھی دھماکہ میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا جبکہ کوئٹہ میں پولیس تھانہ میں کھڑی ایک گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker