پاکستانSind

کراچی: بلوچ کالونی پل کے قریب 8 منزلہ رہائشی عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی پل کے قریب رہائشی عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ 8 منزلہ عمارت کے بیسمنٹ میں لگی۔ چیف فائرآفیسر کے مطابق 4 فائرٹینڈرز اور 2اسنارکل آگ بجھانےمیں استعمال کئےگئے۔

چیف فائرآفیسر کے مطابق آگ بیسمنٹ میں لگی تھی، دھواں پوری عمارت میں پھیل گیا۔ اسنارکل کی مدد سے لوگوں کو عمارت سے باہر نکالا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 8 منزلہ عمارت کے ہر منزل پر 4 فلیٹ ہیں۔ بیسمنٹ میں گاڑیوں کی پارکنگ اور جنریٹر موجود تھے تاہم ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

ادھر متاثرہ عمارت کی رہائشی خاتون نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے آنے والی گاڑیوں کے پاس پیٹرول بھی نہیں تھا، ہم نے اپنی جیب سے 30 لیٹر پیٹرول خریدکردیا۔

رہائشی خاتون نے موقع پرموجود پولیس اہلکار اےایس آئی ارسلان کو شاباشی دی اور کہا کہ یہ پولیس اہلکاراصل ہیروہے، انہوں نے لوگوں کوگھروں سےنکالا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker